فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

0

فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی واقعات کی مذمت کرچکا ہوں، میں نے سیاست سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور عمران خان سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔


خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اس سے قبل شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.