جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میونسپل کمیٹی کو منہ چڑھانے لگے

0

جہلم: شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میونسپل کمیٹی کو منہ چڑھا رہے ہیں، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن برانچ کا عملہ سول لائن اور ضلع کچہری تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی شہر سمیت ملحقہ آبادیوں سے سہولیات فراہم کرنے کے نام پر ٹیکسسز وصول کر رہی ہے۔

میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز اندرون شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لئے نہیں جاتے جس کی وجہ سے خالی پلاٹوں اور گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ٹیلے لگے ہوئے ہیں۔ گندگی سے اٹھنے والے تعفن، زہریلے کیڑوں، مکھیوں اور مچھروں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔

محلہ اسلام پورہ، کریم پورہ، بلال ٹاؤن، محلہ چشتیاں، مجاہد آباد ،کالا گجراں، کشمیر کالونی، جادہ، روہتاس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے آبادیوں کے اندر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، کھلے پلاٹوں میں گندگی، کوڑا کرکٹ وغیرہ پھینکا جا رہا ہے۔

کچرے کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو، تعفن سے پرورش پانے والے زہریلے کیڑوں مکوڑوں مکھی، مچھروں کی وجہ سے ملحقہ گنجان آباد علاقوں کے رہائشیوں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں۔ بچوں سمیت شہری ہیپاٹائٹس، ملیریا، پیچس، اسہال، دمہ، ٹی بی سمیت سانس کی مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.