دینہ میں 28 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

0

دینہ کے نواحی علاقہ میں 28سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا، خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علا قہ سید حسین میں 28 سالہ نوجوان عمران ولد مصطفیٰ نے اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، گولی چلنے کی آواز سن کر گھر والے دوڑے تو دیکھا کہ چھت پر عمران خون کی لت پت میں بڑا تھا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے روانہ کر دی جبکہ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.