سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدرات ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او جہلم نے حکم دیا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایاجائے، مدعیوں سے رابطہ رکھیں، مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، سابقہ ریکارڈ یافتگان کی نگرانی اور تفتیش کریں، ایس ایچ اوز روزانہ اپنے اپنے علاقہ میں موثر گشت کریں گے، سپر وائزی افسران گشت کی نگرانی کریں گے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.