ضلع جہلم میں تمباکو، نسوار، گٹکا اور نشہ آور سپاریوں کی کھلے عام فروخت جاری

0

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں تمباکو، نسوار،گٹکا اور نشہ آور سپاریوں کی کھلے عام فروخت جاری، نوجوان پاکٹ منی گٹکوں اور سپاریوں میں لٹانے لگے، والدین شدید پریشان، پنجاب فوڈ اتھاڑٹی کے ذمہ داران خاموش تماشائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کھلے سگریٹ، گٹکے اور نشہ آور سپاریوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے جبکہ نشہ آور اشیاء بیچنے والوں پر پابندی ہونے کے باوجود کھلے عام دیدہ دلیری کے ساتھ کھلے سگریٹ، نسوار،گٹکا نشہ آور سپاریوں کی فروخت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

والدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں قانون سے کھلواڑ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو نشے لی لعنت سے بچا یا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.