پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈ دادنخان راجہ محمد آصف اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ملزمان کی شناخت نواز اور امتیاز کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے،ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ظفر احمد نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
اس موقع پرڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار انصاف کی فراہمی کے لیے اہم سنگھے میل ہے۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔