جہلم میں تجاوزات مافیا کا راج، شاندار چوک ہیلتھ سنٹر کی پارکنگ لنڈا بازار میں تبدیل

0

جہلم: شاندار چوک ہیلتھ سنٹر کی پارکنگ ایریا میں میونسپل کمیٹی والوں کی آشیرباد سے لنڈا بازار قائم، تجاوزات مافیا نے ہیلتھ سنٹر کی پارکنگ کو بھی نہ چھوڑا جبکہ اس لنڈا بازار بننے سے سیکورٹی رسک بھی ہے کہ سرکاری اسپتال کی بلڈنگ کی دیوار کے ساتھ یہ دکانیں بن چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاندار چوک اکرم شہید جہلم کے سامنے میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ عملہ کی ملی بھگت سے ہیلتھ سنٹر کی پارکنگ بھی محفوظ نہ رہی۔ پارکنگ ایریا میں لنڈا بازار قائم ہوگیا جبکہ اس پارکنگ پر قبضہ مافیا کو کوئی بھی روکنے والا نہیں۔

ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ اہلکاروں کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ تجاوزات کی بھر مار سے ٹریفک بلاک رہنا بھی معمول بنتا جا رہا ہے، ہیلتھ سنٹر کی پارکنگ کو سی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات کو بھی دیکھنا چاہیے کہ ان کے سنٹر کی پارکنگ پر میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ اہلکاروں نے قبضہ کرا رکھا ہے، سی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر اس پارکنگ ایریا کو فوری طور پر خالی کروائیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم ہیلتھ سنٹر کی پارکنگ کو تو قبضہ مافیا سے ختم کروایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.