تھانہ انصاف کی فراہمی کا بنیادی یونٹ ہے جو بہتر طور پر کام کرتا ہوا نظر آنا چاہیے، ڈی پی او جہلم

0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ چوٹالہ کا دورہ کیا، ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او چوٹالہ نے ڈی پی او جہلم کو بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ریکارڈ کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، میس اور کھانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے، ہر درخواست کے ساتھ ای ٹیگ کا اجراء کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک سسٹم بہترین حالت میں کام کرنا چاہیے، بیرکس اور کمروں کی صفائی ستھرائی مکمل ہونی چاہئے، مال مقدمات کے ریکارڈ کی تکمیل کو ایس او پی کے مطابق مکمل ہونا چاہیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تھانہ انصاف کی فراہمی کا بنیادی یونٹ ہے جو بہتر طور پر کام کرتا ہوا نظر آنا چاہیے۔

ڈی پی او جہلم کی طرف سے ایس ایچ او چوٹالہ اور محرر چوٹالہ کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.