جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں شہریوں کو زمینوں کے ریکارڈ فراہمی بارے آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں ریکارڈ کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے اراضی ریکارڈ سنٹر کی کارکردگی کے حوالے سے مسائل و شکایات معلوم کیں۔
اس موقع پر ایک ضیف العمر بزرگ نے ڈپٹی کمشنر کو اراضی ریکارڈ سنٹر میں مہیا کی جانے والی سہولیات اور مسائل کے بارے تفصیل سے بتایا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج اور تمام عملہ کو ہدایت کی کہ وہ بزرگ شہریوں کو ریکارڈ کے حصول میں ترجیح دیں اور ان کیلئے ٹھنڈے پانی، بیٹھنے کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔
اس موقع پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو جہلم کیلئے سرمایہ قرار دیا۔