جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم، کریانہ کی دکانوں سے بھی بوتلوں میں پٹرول ملنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں قائم ہو چکی ہیں۔ سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔
سول ڈیفنس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کریانہ کی دکانوں سے بھی بوتلوں میں پٹرول دستیاب ہے۔ متعدد بار حادثات ہوئے اس غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آج تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرسمیت ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور غیر قانونی ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں تا کہ شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔