دریائے جہلم میں 13 سالہ لڑکا نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

0

جہلم: دریائے جہلم میں 13 سالہ لڑکا نہاتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو 1122 نے لڑکے کی لاش دریا سے نکال لی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دن ساڑھے3 بجے کے قریب 13 ناصر خان ولد اسلم خان سکنہ سبزی منڈی سرائے عالمگیر ٹیولپ ہوٹل کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا جہاں وہ ڈوب کر جاں کی بازی ہار گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 13 سالہ لڑکے کی لاش دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.