جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کا کیا گیا، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل غلام عباس شاہ اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے بارے میں ڈی پی او جہلم نے ہدایات دیں۔ ڈی پی او جہلم نے انچارج برانچز کو دیانت داری محنت اور دلجمعی سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، قانون کی عملداری لازم ہے جس پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جہلم پولیس کے غازیوں سے ملاقات کی، ڈی پی او جہلم نے غازیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی پی او جہلم نے غازیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے، غازیوں کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کے غازیوں کی ویلفیئر کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، پولیس کے شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔