پنڈدادنخان میں گندم کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 13 ٹرک سے 350 میٹرک ٹن گندم برآمد

0

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کی حدود سے گندم کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، للِہ اور پنڈدادنخان کے علاقے میں گندم سے لدے 13 ٹرک جن میں 350 میٹرک ٹن گندم لوڈ تھی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ آٹے اور گندم کی سمگلنگ کے حوالے سے حکومت پنجاب زیرو ٹالرونس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد مارکیٹ میں آٹے اور گندم کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.