جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سی آئی اے سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں انسپکٹر سی آئی اے محمد الیاس اور سٹاف نے شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم نے سی آئی اے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے، میٹنگ کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے خصوصی ٹاسک دیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ہدایت کی کہ انسداد جرائم کے پیش نظر مثبت حکمت عملی ترتیب دے کر جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کو یقینی بنانا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سی آئی سٹاف محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اپنے ٹاسک کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہاری مجرمان، چور اور ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید موثر اور یقینی بنایا جائے۔