جہلم: کرش پلانٹس سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی اور آبی حیات کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ڈیم کے ریڈ زون میں کرش مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دریا کے اوپر کرش پلانٹس جو ماحولیاتی آلودگی پھیلا رہے ہیں ان کو روکنے کے لیے تمام محکمہ جات فوری اور سخت ایکشن لیں اور ڈیم کے ریڈ زون میں کسی قسم کے کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔