واقعہ معراج اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: واقعہ معراج اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جو چشم زدن میں بظاہر رونما ہوا لیکن حقیقت میں اس میں کتنا وقت لگا یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول حضرت محمد ﷺ بہتر جانتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے معراج النبی ﷺ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ میں اپنے محبوب حضرت محمدﷺکو اپنی قدرت کا ملہ کا مشاہدہ کرایا اللہ کریم نے انبیاء علیم السلام کے دعویٰ صداقت کیلئے انہیں معجزات سے نوازا، معجزات اللہ رب العزت کی قوت کاملہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معراج النبی ﷺ وہ عظیم معجزہ ہے جس نے تسخیر کائنات کے مقفل دروازوں کو کھولنے کی ابتدا کی، معراج النبیﷺ وہ زندہ معجزہ ہے جس کی تصدیق قرآن حکیم نے کی، نماز سفر معراج کا عظیم تحفہ ہے، امت اس عظیم تحفے کو سینے سے لگا کر رکھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.