دینہ: مان نہ مان میں تیرا مہمان، دینہ میں گدا گروں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، صبح ہوتے ہی گلی محلوں میں ٹولیوں کی شکل میں عوام کے گھروں کے دروازے توڑنے شروع کر دیتے ہیں اور بھیک نہ ملنے تک واپس جانے کا نام نہیں لیتے اسی طرح بازاروں میں خریداری کے لیے دور دراز علاقوں سے آئے مرد و خواتین کے بھی پاؤں پکڑ لیتے ہیں، بھیک نہ دینے پر بد عائیں دیتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ مختلف اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں دور دراز علاقوں سے آنے والے بھکاریوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، ٹولیوں کی شکل میں بازاروں اور گلیوں میں داخل ہو جاتے ہیں اور اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے لوگوں کے گھروں کے دروازے توڑنے شروع کر دیتے ہیں اور بھیک نہ ملنے پر جانے کا نام ہی نہیں لیتے۔
اسی طرح بازاروں میں بھی صبح ہوتے ہی دور دراز علاقوں سے خریداری کے لیے آنے والے مرد و خواتین کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور ہاتھ باندھتے ہوئے لوگوں کے پاؤں پڑ جاتے ہیں جس سے شہری شرمندہ ہو جاتے ہیں اور بھیک دیے بغیر جان نہیں چھوٹتی۔
شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ دینہ اور گردو نواح میں باہر سے آئے ہوئے بھیک مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہری مختلف اذیت سے دو چار نہ ہو سکیں۔