ڈومیلی کی عوام کی سہولت کیلئے ڈومیلی میں ریسکیو 1122 اسٹیشن قائم کیا جائے، اہلیان علاقہ

0

ڈومیلی کے علاقہ رسولپور میں موٹرسائیکل اور رکشہ میں خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رسولپور کا رہائشی شخص مدثر شدید زخمی ہوگیا جس کو ٹانگ پر گہری چوٹیں آئی۔

حادثہ کے فوری بعد ریسکیو1122کو کال کی لیکن 20منٹ تک انتظار کیاگیالیکن ریسکیوکی گاڑی موقع پر نہ پہنچی،جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ڈومیلی رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال پہنچایا جہاں سے زخمی نوجوان مدثر کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیاگیا۔

اس کے بعداہل علاقہ نے شدید سخت رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ علاقہ ڈومیلی شہر سے بہت دور ہے جس کو پانچ یونین کونسل لگتی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں آبادی ہے، اس مہنگائی کے دور مریض کو شفٹ کرنابہت مشکل ہوگیا، ڈومیلی میں بھی ریسکیو 1122 کا اسٹیشن قائم ہوناچاہیے، جس سے اس علاقے کی غریب عوام اس سہولت سے میسر ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ دینہ اور سوہاوہ سے گاڑی آنے کو کافی وقت لگتاہے، زیادہ افراد حادثات میں بروقت طبی امداد نہ ملنے سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں، کچھ شدید زخمی حالت میں تڑپتے رہتے ہیں۔ اس پر وزیراعلی پنجاب، ڈی سی جہلم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم نوٹس لیں اور سروس مہیاکریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.