دینہ: منگلا روڈ دینہ پر سٹریٹ لائٹس وقت کی اہم ضرورت، سرشام ہی منگلا روڈ اندھیرے میں ڈوب جانے لگا، سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔
شہریوں کی اکثریت نے سروے کے دوران بتایا کہ منگلا روڈ دینہ میں سر شام ہی اندھیرا چھا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ہم ماہانہ اور سالانہ ٹیکسں دیتے ہیں مگر سہولیات نہیں ملتی،اندھیرے کی وجہ سے کئی پیدل چلنے والے نالوں میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ ہماری ڈی سی جہلم،اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سی او میونسپل کمیٹی دینہ سے گزارش ہے کہ وہ اس طر ف توجہ دیں اور منگلا روڈ پر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں۔