پنڈدادنخان: ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، گندم کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا، سماجی حلقوں کا خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی بیلہ کے قریب گندم کے کھیت کو لگنے والی آگ پر قابو پا کر کئی ایکٹر فصل کو بچا لیا گیا، ریسکیو 1122 پنڈدادنخان ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کئی ایکٹروں پر کھڑی فصل کو بچایا۔
ریسکیو 1122 کی طرف سے عوام کو اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ گندم کی کٹائی کا موسم ہے، سگریٹ نوشی کے بعد سگریٹ کے ٹکڑے کو مکمل طور پر ضائع کیا جائے اور سگریٹ نوشی سمیت آگ جلانے والی اشیاء سے مکمل احتیاط کی جائے۔