جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کو حق سچ اور آئین و قانون کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس رہائی سے ملک کے اندر آئین و قانون کی بالا دستی سے سیاسی و جمہوری آزادی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے جہلم پریس کلب میں بذریعہ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کسی بھی ریاستی ادارے کے ساتھ کوئی ذاتی ٹکراؤ یا تصادم نہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کی خدمات کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے تعاون کا مثالی کردار ادا کیا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے فاشٹ امپورٹڈ حکومت کو بری طرح شکست ہوئی۔
چوہدری فراز حسین نے کہا کہ حکومت کے تمام منفی حربے الیکشن سے بھاگنے کیلئے ہیں امپورٹڈ فسطائی حکومت ہوش کے ناخن لے، تحریک انصاف ظلم اور نا انصافی کے خلاف بھر پور آواز بلند کرتی رہے گی۔ گرفتاریاں اور جیلیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔