ضلع جہلم میں "اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: پنجاب حکومت کے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے، بہت جلد ضلع بھر میں اس کے اثرات نظر آئیں گے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے حکومت پنجاب کے انقلابی پروگرام اب گاؤں چمکیں گے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت اب تک کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسل سیکرٹری اس پروگرام کو موثر طور پر عمل درآمد کروانے کے ذمہ دار ہیں تمام دیہاتوں میں اہل علاقہ کے تعاون سے اس پروگرام کو ہنگامی بنیادوں پر فعال رکھا جائے تاکہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی صاف و شفاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.