ڈپٹی کمشنر جہلم کا نوٹس، جہلم میں سکول کی دو کنال سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر کے نوٹس پر تحصیلدار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سکول کی دو کنال سرکاری زمین واگزار کروا لی ہے، پھلائیاں گاؤں میں بارہ سال پہلے دو کنال زمین سکول کے نام ٹرانسفر کی گئی تھی جس پر گاوں کے بااثر شخص نے قبضہ کرکے مکان کی تعمیر شروع کر رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کو پھلائیاں کے رہائشی ذوالفقار نے درخواست دی تھی کہ ہمارے خاندان نے دو کنال زمین سکول کے نام وقف کی تھی جس پر گاوں کا رہائشی فاروق قبضہ کرکے مکان تعمیر کر رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے تحصیلدار جہلم مظہر حسین گوندل کو فوری موقع چیک کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

تحصیلدار مظہر حسین نے گرداور ملک خالق پٹواری چوہدری افتخار اور ٹیم کے ہمراء موقع پر جاکر انکوائری کی اور گاوں والوں کے بیانات لیے انکوائری میں ثابت ہوا کہ فاروق قبضہ کر رہا تھا۔

تحصیلدار نے تفصیلی انکوائری کے بعد اور گاوں والوں کی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مسجد کی کمیٹی سکول کی زمین کی نگرانی کرے گی اور بلڈنگ کی تعمیر بھی مسجد کمیٹی نقشے کی منظوری کے بعد مکمل کروائے گی اگر کسی نے خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تمام فریقین نے تحریری طور پر بیان لیے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.