جہلم پولیس ان ایکشن، تین کار چور سمیت 5 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ اور منشیات برآمد

0

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، تین کار چور سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مال مسروقہ اور منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی کسیال ماجد گلزار اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کی شناخت حمزہ، جاوید اور نصیر کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے مال مسروقہ کار اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری کے گھر سے سامان چوری کیا۔

چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مقدس اسلام سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی، چوٹالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معین حسن جو شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہا تھا کو گرفتار کر لیا، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.