قومی اسمبلی کی نشست کم ہونے سے حلقہ پی پی 27 میں امیدواروں کا جمعہ بازار لگ جائے گا۔ چوہدری نذر حسین

0

پنڈدادنخان: چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ اگر جہلم سے قومی اسمبلی کی ایک نشست کم ہوئی تو حلقہ پی پی 27 میں امیدواروں کا جمعہ بازار لگ جائے گا۔

سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل نے عوامی رابطہ مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست کم ہونے سے حلقہ پی پی 27 میدان سیاست میں گھمسان کا رن پڑے گا ۔ حلقہ پی پی 27 میں ہاؤس پہلے ہی فل ہو چکا ہے اور امیدوار دروازوں تک اپنے کالین ڈال کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی جہلم سے ایک نشست کم ہونے سے کافی لوگوں کا مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.