منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند، دریائے جہلم میں سیلاب کا امکان، الرٹ جاری

0

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہو گئی، دریائے جہلم اور منگلا میں سیلاب کا امکان، الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کے امکانات ہیں۔

ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہو گئی اور ڈیم 84 فیصد پانی سے بھر چکا ہے۔ چار سے چھ اگست کے درمیان دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔بارشوں اور متوقع سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے۔ ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے،موسم اور پانی کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کی جا رہی ہے۔عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔شہری کسی بھی قسم کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کا ل کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.