جہلم: زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کسانوں کو ہر لحاظ سے سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے زیر انتظام کام کرنے والے مختلف شعبہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کسانوں کو سہولت دینے کے لیے پانی کی فراہمی، لیزر لینڈ لیولنگ، ڈرپ اریگیشن، سپرنکلر سسٹم، کھادوں کی فراہمی، کیڑے مار سپرے اور آگاہی پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جبکہ کسانوں کو سستی ادوایات، سولر سسٹم، ٹریکٹر اور عملہ کی خدمات برائے انسپکشن بھی مہیا کی جارہی ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے محکمہ زراعت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔