جہلم میں مضر صحت اشیاء کھانے سے 10 سالہ طالبہ جاں بحق

0

جہلم :مضر صحت اشیاء کھانے سے مبینہ طور پر سرکاری اسکول میں 10سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، ای او ایجوکیشن کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول مدرسہ للبنات سکول میں چہارم جماعت کی ننھی طلبہ جنت زعفران اچانک خالق حقیقی سے جا ملی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن طالبہ اسپتال پہنچے سے قبل ہی جان کی بازی ہار چکی تھی۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ ننھی معصومہ نے ناشتے میں کوئی ایسی چیز استعمال کی تھی جو زہریلی تھی جس کی وجہ سے جنت زعفران جان کی بازی ہار گئی۔

بچی کے چچا نے الزام عائد کیا کہ اسکول کی کینٹین سے مضر صحت نمکو لے کر کھانے سے جنت زعفران جان کی بازی ہار گئی۔ اسکول انتظامیہ نے ہمیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا۔

بچی کے چچا نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ نے کال کرکے بتایا کہ آپ کی بچی بیہوش ہے ، جب وہاں پہنچے تو اسکول انتظامیہ نے ہمیں اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا۔ زبردستی اسکول میں داخل ہوئے تووہاں بچی کی لاش پڑی تھی، اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سی ای او ایجوکیشن کو انکوائری کرنے اور رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.