منگلا پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 25 قمار باز گرفتار

0

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، مرغوں پر جواء کھیلنے والے 25 قمار باز گرفتار، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 2 لاکھ 48 ہزار نقدی، 5 کاریں، ایک عدد موٹرسائیکل، 24 عدد موبائل فونز، 13عدد اصیل مرغے، 60 عدد آئنی کیل، 15 عدد انجکشن اور کیپسول 2 ڈبیاں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ملک نثار اور ان کی ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن میں رضا، عبدالمجید ، توقیر ، بابر ، آکاش، پرویز ، شاہ جہان، منیب ، فراز، اسد اقبال ، اسد علی ، ارشد ، اسد حبیب، علی ، وسیم ، صدام ، افتخار ، نور محمد ، ظہیر ، علی شیر ، سجاول ، زوہیب ، حامد ، طارق اور قاسم شامل ہیں۔

پولیس نے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 2 لاکھ 48 ہزار نقدی ، 5کاریں ، ایک عدد موٹرسائیکل ، 24عدد موبائل فونز ، 13عدد اصیل مرغے ، 60عدد آئنی کیل ، 15عدد انجکشن اور کیپسول 2ڈبیاں برآمد کر لیںاور مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ ملک نثار اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.