دینہ میں مرغی کے گوشت کا ریٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سرکاری ریٹ 655 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ دوکاندار حضرات 670 سے لے کر 680 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے لگے، مرغی کے گوشت میں ریکار ڈ اضافے کے بعد لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گیا جبکہ انتظامیہ ریٹ کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، عوام سراپا احتجاج، ڈی سی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں مرغی کے گوشت میں ریکارڈ اضافے کے بعد عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا جبکہ سرکاری ریٹ بھی عوام کی قوت خرید جواب دے گئی، سرکاری ریٹ 655 روپے فی کلو جبکہ رہی سہی کسر دوکانداروں نے نکال دی اور سرکاری ریٹ لسٹ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنے ریٹ مقرر کر لیے۔
مرغی کا گوشت 670 سے لے کر 680 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ، مرغی کا گوشت پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عوام کے ہوش اڑا دیے، لوگ مرغی کے گوشت کا ریٹ سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے جبکہ اس سلسلے میں انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آرہی ہے اور ریٹ کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔