پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں بھیلووال کی نزدیکی ڈھوک ٹھٹی کے رہائشی 50 سالہ محمد خان کلاڑ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو پستول کی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
واقعہ کے بعد مقامی پولیس نے اپنی تفتیش اور دیگر ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی۔