شہریوں کی خدمت اور حفاظت پولیس کیلئے باعث فخر اور باعث رحمت فریضہ ہے۔ ڈی پی او جہلم

0

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا دینہ میں قائم مفت آٹا تقسیم مرکز کا دورہ، شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا دینہ میں قائم مفت آٹا تقسیم مر کز کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے شہریوں سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ رمضان المباک کے مہینے میں شہریوں کی خدمت اور حفاظت پولیس کے لیے باعث فخر اور باعث رحمت فریضہ ہے، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پولیس سکیورٹی کے ساتھ ساتھ بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

دورے کے دوران ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مرکز میں تعینات عملے کو ضروری ہدایت بھی جاری کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.