جہلم میں پولیس کی جانب سے انسداد منشیات آگاہی واک کا انعقاد

0

جہلم: ایس پی انویسٹی گیشن کی قیادت میں انسداد منشیات آگاہی واک کا انعقاد،تمام مکاتب فکر نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انسداد منشیات آگاہی وا ک کا اہتمام کیا گیا۔ حسیب راجہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں منعقد ہونے والی واک میں پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ انجمن تاجران، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سول سوسائٹی اور شہریوں کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد، سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ، چیئر مین UVG راجہ سجاد اختر، شمشاد ڈار، میاں ادریس، شیخ اسلام الدین، زاہد عمران چوہان اور ملک سرفراز نے شرکت کی، شرکاء نے ترک منشیات کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر حسیب راجہ ایس پی انویسٹی گیشن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں منشیات جیسی بری لعنت کو ختم کرنا ہے، یہ معاشرے میں ایک ناسور ہے، ہم سب نے مل کر اس کا خاتمہ کرنا ہے۔ آگاہی واک کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں نشہ جیسی بری لعنت کا خاتمہ کرنا ہے اور نوجوان نسل کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نشہ سے بچانے کے لئے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آگاہی واک لیکچر دیئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو مستقبل میں منشیات کی بری لعنت سے بچایا جائے، ہم سب نے مل کر اس کا خاتمہ کرنا ہے۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور نوجوان نسل اور تمام شہریوں کو اس کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

سینئر نائب صدر مظہر اکرام نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا استعمال اور فروخت دونوں قانوناً جرم ہیں، کسی بھی معاشرے کی تباہی کے لیے اس کی نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا دیا جاتا ہے اس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.