دینہ کی عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

0

دینہ کی عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے یہاں کے لوگوں کا پیار کبھی نہیں بھلا سکتا جس انداز میں دینہ کی عوام میرا استقبال کرتی ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے دینہ میں ایمن آبادی برفی شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا ان کی آمد پر شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

افتتاح کے بعد ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ دینہ میں ایمن آبادی برفی شاپ کا قیام ایک خوش آئندہ عمل ہے ان کی معیاری مٹھائی اپنی مثال آپ ہے دینہ کی عوام کو نئے ذائقے کے ساتھ متعارف کروایا جار ہا ہے اور آج دینہ کی عوام نے جس محبت بھرے انداز میں میرا استقبال کیا میں ان کا بے حد ممنون ہوں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کروں گا ، عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فضل الحق فضلی ، راجہ حسنین ، نوید قریشی ، فاروق جوئیاں، مقبول جوئیاں، قیصر رحمن، چوہدری اسماعیل، اظہار قاضی، چوہدری جمشید، چوہدری سلیمان اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.