جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے مصروف عمل ہے۔ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں امن کمیٹی کے جید علماء اکرام اور عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں مولانا محمد ابو بکر صدیق، حافظ اظہر اقبال، قاری عبدالباسط، چوہدری محمد عارف، ناصر ڈار، سید باقر حسین نقوی، یاسر حسین، سید قدیر حسین، ظفر اقبال، شیخ محمد علی، محمد حسنین، حکیم سید اختر علی شاہ، حسن زیدی، قاری ظفر اقبال نقشبندی اور انچاج براچز نے شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ علماء کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا جس پران کے شکر گزار ہیں، رمضان المبارک کے موقعہ پر امن وامان کے قیام،محبت اور رواداری کے فروغ کے لیے سب اپنا اپنا کردار ادا کریں، ہر رینک کا پولیس آفیسر ضلع جہلم کے شہریوں کی حفاظت کے لیے مصروف عمل ہے۔

علماء کرام نے کہا کہ جہلم شہر میں امن وامان اور قانون کے نفاذ کیلئے پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی اورامن وامان کے قیام کے لیے دعا کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.