تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے سے تعمیراتی کام ٹھپ

0

جہلم: تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے سے تعمیراتی کام ٹھپ ہو گیا، محنت کشوں ،دیہاڑی دار ،مزدوروں کی مشکلات میں غیر معمولی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا۔

سیمنٹ کی بوری کی سرکاری قیمت میں 60 روپے کے اضافے کے بعدسیمنٹ کی بوری 1160 روپے میں فروخت شروع ہو چکی ہے ، جبکہ مضافاتی علاقوں میں سیمنٹ کی بوری 1190 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

اول اینٹ کی فی ہزار قیمت 12 ہزار 500 روپے سے تجاوز کر کے 15 ہزارروپے میں فروخت کی جا رہی ہیں ۔ سفید سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 1450 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے کر دی گئی ہے۔ سریئے اور بجری کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے تعمیراتی کام روک دیئے ہیں، جس کی وجہ سے مستری اور مزدوروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.