جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدرات ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز، سی آئی اے سٹاف اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔
ڈی پی او جہلم نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور محرم الحرام میں بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ہدایت کیں کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں آئی ٹی سپیشل انیشیٹیو پر فوکس کیا جائے۔ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ جرائم میں کمی کے لئے گشت کو موثر بنایا جائے، سپروائزی افسران گشت کی نگرانی کریں، سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔