جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں چوہوں اور آوارہ کتوں کی بھر مار، شہری پریشان

0

جہلم: شہر اور مضافاتی علاقوں میں چوہوں اور کتوں کی بھر مار ،میونسپل کمیٹی اور متعلقہ سرکاری ادارے ان کا قلع قمع کرنے کیلئے تیار نہیں۔ شہریوں کے مطابق چونتر ہ ،کھرالہ ، بلال ٹاؤن، شمالی محلہ، پیرا غیب، جادہ ، کالا گجراں، کشمیر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں جہاں چوہوں اور کتوں کے ساتھ ساتھ گندگی کے بھی ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

چند سال قبل شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کرکٹ کیلئے فلیتھ ڈپو قائم کئے گئے جو کہ میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے فلیتھ ڈپوؤں کے باہرگندگی کے ٹیلے نظر آتے ہیں اور گندگی سے اٹھنے والے تعفن کیوجہ سے شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔

اندرون شہر کے گلی محلوں کے خالی پلاٹوں میں گندگی کے ٹیلے لگے ہوئے ہیں جو کہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کی آنکھوں سے اوجھل ہیں جبکہ شہریوں سے ہر قسم کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں لیکن مراعات نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں جہاں فلیتھ ڈپو موجود نہیں وہا ں پر نئے فلیتھ ڈپو قائم کئے جائیں جبکہ تعمیر شدہ فلیٹھ ڈپو جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں انہیں از سر نو تعمیر کروایا جائے تاکہ فلیتھ ڈپو کے اندر کچرا ڈمپ ہو سکے اور علاقہ مکینوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.