ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ للِہ کا دورہ کیا، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان اور ایس ایچ او للِہ کے ساتھ سنگین نوعیت کے مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کی۔
ڈی پی او جہلم نے ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کو یکسو کرنے کا حکم دیا۔ ڈی پی او جہلم نے تھانہ کی میس کا وزٹ کر کے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے پنڈ دادنخان کے علاقہ میں امام بارگاہ ہرن پور اور امام بارگاہ قصر زینب کا دورہ کیا، انہوں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی ایس پی پنڈ دادنخان اور ایس ایچ او پنڈ دادنخان نے ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔