سماجی کارکن فرحت کمال ضیاء کی جانب سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 5 لاکھ روپے کا عطیہ

0

جہلم: سماجی کارکن فرحت کمال ضیاء کی جانب سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔

اس سے قبل بھی فرحت کمال ضیاء اور انکی ٹیم کی سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کی کاوشیں قابل ستائش رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے جہلم کے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ترکی اور شام کے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لیے دل کھول کر مالی امداد اور ضرورت کی دیگر اشیاء بالخصوص کمبل، گرم کپڑے وغیرہ عطیہ کریں، ان کی مالی امداد ہمارا انسانی اور دینی فریضہ بھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.