پہلی خاتون ڈسٹرکٹ کمشنر قرات العین کو اپنا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ثمینہ نذیر

0

سوہاوہ: چکوال کی اڑتیس سالہ تاریخ میں یہ پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔ چکوال میں خواتین کے بنیادی حقوق اور ان کے تحفظ کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے حل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ کمشنر، محترمہ قر ات العین کی تعیناتی خوش آئند ہے۔

محترمہ ثمینہ نذیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے دیہی خواتین کی حوصلہ افزائی کریں گی اور ان تک انصاف کی فراہمی کو موثر اور یقینی بنائیں گی۔ادارہ پودا مستقبل میں چکوال کی دیہی خواتین کے حقوق، ان کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں آپ کی خدمات سے بھر پور فائدہ اٹھائے گا اورآپ کے فرائض منصبی کی انجام دہی میں شانہ بشانہ کام کرے گا۔

ہم حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہیں کہ انھوں نے ضلع چکوال میں ایک خاتون ڈسٹرکٹ کمشنر کو اس عہدے پر فائز ہونے کا موقع دیا جو کہ پائیدار ترقیاتی ہدف(SDG-5) ” صنفی برابری” کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ڈسٹرکٹ کمشنر چکوال،محترمہ قرات العین نے اپنے ایک انٹر ویومیں بتایا کہ ان کی ترجیحات میں صحت کی سہولیات، عام انسان کی انصاف تک رسائی، صفائی کا نظام بہتر کرنا، مہنگائی کو کنٹرول کرنا اور ترقیاتی سکیموں پر بروقت عمل درآمد کروانا ہے۔ سب سے بڑھ کر ہماری دیہی خواتین اور بچیاں جو دور دراز دیہاتوں میں رہتی ہیں ان کے مسائل کو حل کرنا۔ وہ بلا جھجک اپنی شکایات لے کر میرے آفس آ سکتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.