جہلم: ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا عید الفطر کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ضروری احکامات جاری کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے، جہلم پولیس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن و امان کے بہترین انتظامات کیے جو سلسلہ کی کڑی عید الفطر پر بھی جاری رہے گی۔