پاکستان ریلوے نے مسافروں کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا شیڈول جاری کر دیا

0

جہلم: پاکستان ریلوے نے مسافروں کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور جرمانوں کے شیڈول کو ہر ریلوے اسٹیشن کے نوٹس بورڈ سمیت دیگر نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق کسی دوسرے مسافر کی سیٹ پر قبضہ جمانے والے مسافر کو 1 ہزار روپے، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر کو 6 ماہ قید اور 2 ہزار روپے جرمانہ خطر ناک سامان لے جانے والے مسافر پر 5 ہزار روپے سگریٹ نوشی کرنے والے مسافر کو 1 ہزار روپے ٹکٹ و پاس میں ایسی تبدیلی جو پڑھی نہ جاسکے اسے 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

وبائی مرض میں مبتلا مریض اور سفر کروانے والے مسافروں کو 10 ہزار 5 سو روپے ، چلتی ٹرین میں سوار ہونے والے مسافر کو 10 ہزار 5 سو روپے ، خواتین کی بوگی سے نہ نکلنے والے مسافر کو 1 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

کارسرکار مداخلت پر 6 ماہ قید اور 2 ہزار روپے، ریلوے حدود میں منع کرنے کے باوجود داخل ہونے پر 6 ماہ قید اور 2 ہزار روپے، خطرناک اشیاء لے جانے پر 5 ہزار روپے جرمانہ، بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر 6 ماہ قید ، بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی خواتین کوٹرین سے اتارنے کی سزا ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.