جہلم: اسٹامپ ڈیوٹی کے شیڈول ون میں ترامیم، اسٹامپ پیپر زکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پنجاب حکومت نے اسٹامپ ڈیوٹی ایکٹ کے شیڈول ون میں ترامیم کر دیں۔
بیان حلفی کے اسٹامپ پیپر کی قیمت 100 سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی، پراپرٹی کی فروخت پر معاہدے کے لیے 1200 روپے کے بجائے اسٹامپ پیپر کی قیمت 3000 روپے مقرر کر دی ہے ،کسی بھی معاہدے کے لیے اسٹامپ پیپر کی ڈیوٹی 3000 سے بڑھا کر 30 ہزار روپے تک مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
پاور آف اٹارنی کے لیے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپرز پر ڈیوٹی کی فیس 2 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی، اطلاق کے لیے اسٹامپ پیپر پر ڈیوٹی 100 روپے کے بجائے 1000 روپے کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال میں اسٹامپ ڈیوٹی پر شیڈول ون میں کی گئی ترامیم سے 4 ارب کی آمدن حاصل ہوگی۔