جہلم پولیس ان ایکشن، 9 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ ، منشیات اور آتش بازی کا سامان برآمد

0

جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، پتنگ فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ ، منشیات اور آتش بازی کا سامان برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عنایت کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان عمر اور احسان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 2 کلاشنکوف معہ روندز برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مبشر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2پتنگ فروش ملزمان اکبر اور شریف کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 4000 پتنگیں اور 17 ڈوریں برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت والے 2 ملزمان شکیل اور مقبول کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 276 عدد انار، 1800 پٹاخے، 120 عدد پھل جھڑیاں، 20 عدد شرنائیاں اور 50 عدد جہاز برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس افسران اور ٹیم کو شاباش دی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.