جہلم: ضلع بھر کے تحصیل دفاتر کرپشن کا گڑھ نکلے، عوامی شکایات بڑھنے لگیں۔ طرح طرح کے اعتر اضات لگا کر عوام کو خوار کرنا معمول بن گیا، جائز کام کے لئے پیسے نہ دینے والوں کو طرح طرح کے اعتراضات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق جب یہ سارا معاملہ جہلم کے ڈپٹی کمشنر جہلم کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے معاملے کی چھان بین کرنے بعد سخت ایکشن لیتے ہوئے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلع بھر کے تمام رجسٹری محررز کو تبدیل کر دیا ہے۔
نئے اور اچھی شہرت کے حامل رجسٹری محرر تعینات کر دیا ہے، اس ضمن میں اگر کسی کو رجسٹری برانچ میں کوئی شکایت ہو تو وہ ڈپٹی کمشنر کے موبائل نمبر 03040920071 پر براہ راست واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔