ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا نوجوان دینہ سے گرفتار

0

دینہ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے خاتون کو مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو دینہ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے کارروائی کر کے جہلم کی تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے ملزم لاریب رسول کو گرفتار کیا، جس نے مبینہ طور پرخاتون کو ورغلا کر اس کی نازیبا ویڈیوز بنائی اور پھر اسے ہراساں کرنے لگا۔

ملزم لاریب نے خاتون کی جانب سے مطالبہ پورا نہ کرنے پر ریکارڈ کردہ ویڈیوز خاتون کے رشتہ داروں کو بھی بھیجی۔ ملزم گزشتہ چند ماہ سے قابل اعتراض ویڈیوز کی آڑ میں خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ اکاؤنٹ اور قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کر کے ملزم کے موبائل کو فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.