ٹریفک پولیس جہلم کے باہر سے ایجنٹ مافیا کے 2 ملزمان گرفتار، جعلی مہریں اور دستاویزات برآمد

0

جہلم: تھانہ سٹی، سول لائن، تھانہ صدر، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی صدر کی بغل میں موجود انسانی جانوں سے کھیلنے والے 2 ملزمان گرفتار، ملزم ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی جعلی مہریں اور دستخط کر کے دستاویزات تصدیق کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل، ڈی ایس پی ٹریفک، تھانہ سٹی، تھانہ سول لائن کی بغل میں ضلع جہلم کے مختلف علاقوں سے حصول ڈرائیونگ لائسنس کے لئے آنے والے امیدواروں سے دھوکہ دہی اور نوسر بازی کرتے ہوئے ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے جعلی دستخط اور مہریں لگا کر امیدواروں سے پیسے بٹور لیتے تھے۔

یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے تواتر کے ساتھ جاری تھا، پولیس تھانہ سٹی نے مشکوک جان کر 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملزمان کے قبضے سے جعلی مہریں سرکاری دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔

تھانہ سٹی پولیس اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو چونا لگانے والے ملزمان آصف اور وجاہت کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، ملزمان سے جعلی مہریں اور شہریوں سے نوسربازی کر کے ہتھیائی جانے والی رقم 2400 روپے بھی برآمد کر لی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کہتے ہیں کہ جعلسازوں اور نوسربازوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ سوالیہ نشان یہ ہے کہ نوسربازوں نے جن ہزاروں سے زائد امیدواروں کے کاغذات پر دستخط اور مہریں لگا کر لائسنس جاری کروائے، ان کی تصدیق کون کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.