جہلم سے شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر اغواء، مقدمہ درج

0

جہلم سے شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر اغواء کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں کی رہائشی خاتون (م) نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائلہ گاؤں چبہ سندھواں تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کی رہائشی ہوں میری بھانجھی (ز) بھی میرے ساتھ رہتی ہے کیونکہ میری بھانجھی کے والدین فوت ہو چکے ہے جس کی پرورش بھی میں نے کی۔

خاتون نے بتایا کہ بھانجھی کی شادی ساڑھے تین سال قبل محمد شہزاد کے ساتھ کی جو کہ بیرون ملک بسلسلہ روزگار منتقل ہوا جس سے ہمارا کوئی رابطہ نہ ہے۔

خاتون نے بتایا کہ گزشتہ روز میں اور میری بھانجھی اپنی بہن کے گھر کھوکھراں آئے، آج میں اپنی بھانجھی کے ہمراہ دربار سلیمان پارس گئے، اچانک میری طبیعت خراب ہو گئی ہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلی گئیں، جہاں میں نے اپنا چیک اپ کروایا، میری بھانجھی وہاں سے باہر نکلی جس کو کافی تلاش کیا لیکن کوئی معلومات حاصل نہ ہو سکی، مجھے قوی یقین ہے کہ کوئی نامعلوم شخص یا اشخاص میری بھانجھی کو برائے حرام کاری اغواء کر کے لے گئے ہے۔

خاتون نے کہا کہ میری بھانجھی کو تلاش کر کے مجھے ملوایا جائے جس پر تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر مرزا تصور حسین نے 496Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مغوی اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.