جہلم میں غیر قانونی طور پر موبائل فون سمیں فروخت ہونے کا انکشاف

0

جہلم: شہر کے کئی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موبائل فون سمیں فروخت کرنے کا دھندہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سمیں فروخت کرنے والے شہریوں کے فنگر پرنٹس کا ناجائز فائدہ بھی اٹھاتے ہیں اور کسی بھی شہری کے فنگر پرنٹس لے لیتے ہیں اور سم کسی اور کو فروخت کر دیتے ہیں اور شہری کو یہی کہتے ہیں کہ آپ کے فنگر پرنٹس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

جہلم شہر کے شاندار چوک مین بازار تحصیل روڈ میں کئی کمپنیوں کی غیر قانونی طور پر سمیں فروخت کرنے کا دھندا جاری یہ لوگ انتظامیہ کی بغیر اجازت کے بیٹھے ہوئے ہیں شہری اپنے فنگر پرنٹس تو دے دیتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ ان کے نام کی سم کسی اور کو بھی حاصل ہوجاتی ہے کیونکہ یہ لوگ بعض اوقات یہی کہتے ہیں کہ آپ کے فنگر پرنٹس نادرہ آفس سے تصدیق نہیں ہو رہے شریف شہریوں کو بعد میں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جبکہ یہ لوگ میونسپل کمیٹی کی جگہ پر ناجائز طور پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر کمپنیوں کی ان سموں کی فروخت کو بند کروایا جائے کیونکہ بڑھتے میں جرائم پیشہ افراد یہی سمیں زیادہ تر استعمال کرتے ہیں کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ ان سموں کو اپنے اپنے مین آفس میں فروخت کریں۔

شہریوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے شہریوں کے فنگر پرنٹ کا غلط استعمال بھی ہوسکتا ہے ،اور شہریوں کے نام جاری سمز کا غلط استعمام بھی ہوسکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.